ابنا: دبئی کے پولس سربراہ ضاحی خلفان نے آج کہا کہ گروہ اخوان المسلمین نے حال ہی میں ترکی کے تعاون سے اس ملک میں ایک اجلاس کا انعقاد کیا تاکہ کویت ، سعودی عرب ، بحرین ، امارات اور پھر عمان کی حکومتوں کو سرنگوں کرنے کی منصوبہ بندی کریں اور 2016 تک ان منصوبوں کو عملی جامہ پہنائیں ۔ ضاحی خلفان نے مزید کہا کہ اخوان المسلمین ، پہلے اپنے اجلاس کا انعقاد ، لبنان ميں کیا کرتی تھی لیکن حال ہی میں یہ اجلاس ترکی ميں ہوئے ہیں اور حتی قطر کی حکومت جو اس کی حامی ہے وہ بھی اخوان المسلمین کی سازش سے محفوظ نہیں ہے اور خلیج فارس تعاون کونسل کی سیکورٹی فورسیز اخوان المسلمین کے تمام منصوبوں کا مقابلہ کرنے کے لئے آمادہ ہے ۔ واضح رہے کہ امارات ، سعودی عرب ، بحرین اور کویت نے حالیہ مہینوں میں اخوان المسلمین سے وابستہ بہت سےافراد کو پھانسی اور طویل قید کی سزائیں دی ہیں ۔ ......./169
20 مارچ 2014 - 20:30
News ID: 514492
دبئی کے پولیس سربراہ نے مصر کی اخوان المسلمین پر خلیج فارس تعاون کونسل کی حکومتوں کو سرنگوں کرنے کا الزام عائد کیا ہے ۔